‘یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی’ کے ایک سرگرم رکن اور ممنوعہ ‘کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی’ (PWG) کے تین فعال اراکین کو بدھ کو تھوبل اور امپھال ایسٹ سے گرفتار کیا گیا۔
سیکورٹی فورسز نے منی پور کے چوراچند پور، تھوبل اور امپھال مشرقی اضلاع سے کم از کم دو مختلف تنظیموں کے چار عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں ‘یونائیٹڈ کوکی نیشنل آرمی’ کا ایک سرگرم رکن شامل ہے جسے منگل کو چورا چند پور سے گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کو تھوبل اور امپھال ایسٹ سے گرفتار ممنوعہ ‘کانگلیپک کمیونسٹ پارٹی’ (PWG) کے تین سرگرم اراکین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند “بھتہ خوری، اغوا، اسلحہ کی اسمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ” میں ملوث تھے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو دنوں میں تھوبل اور ٹینگنوپل اضلاع سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے ہتھیاروں میں رائفلیں، پستول، دستی بم اور مارٹر شامل ہیں۔