کلاکوریچی: تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع میں ایک فیسٹول کے دوران غبارے پھلانے والا گیس سلنڈر پھٹنے سے چار افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔








