ہاتھرس:اترپردیش میں ہاتھرس کے سکندرراؤ علاقے میں شارٹ سرکٹ سے کارمیں آگ لگ جانے سے شادی کی تقریب سے واپس آ رہے چار لوگوں کی موت ہو گئی اور دو شدید طور پر جھلس گئے ۔
پولیس کے مطابق پورا گاؤں کا وچترلال اپنے خاندان کے ساتھ جمعہ کی رات علی گڑھ میں ایک رشتہ دار کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہونے کے بعد گھر واپس آ رہا تھا۔ اس دوران رات ساڑھے بارہ بجے جرولي مارگ پر پورا پیٹرول پمپ کے قریب اچانک کار بند ہو گئی۔ گاڑی کودوبارہ چالو کرنے کی کوشش کی گئی توشارٹ سرکٹ کی وجہ سے کار میں بھیانک آگ لگ گئی ۔
اس حادثے میں وچترلال کی بیوی ششی بالا (50)، بیٹی پرتکشا (21) بیٹا موہت (26) اورکارڈرائیور یوگیش کی بیٹی (8) نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ وچترلال اور اس کا دوسرا بیٹا روہت شدید طور پر جھلس گئے ۔
انہوں نے بتایا کہ کار ان کا پڑوسی یوگیش چلا رہا تھا ۔ کار میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ شدید طور پر زخمی باپ اور بیٹے کو دہلی کے لیے ریفرکردیا گیا ہے ۔