فلسطین میں فوج کے چھاپے میں 6 فلسطینیوں کے مارے جانے کے ایک روز بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بستی کے قریب چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ڈان اخبار میں شائع غیرملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق منگل کا حملہ نابلس کے جنوب میں ایلی بستی کے قریب ایک پیٹرول اسٹیشن پر کیا گیا۔اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم(ایم ڈی اے) کی ہنگامی سروسز کے مطابق حملے میں چار دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ علاقے میں ایک شہری نے دہشت گردوں میں سے ایک کو زخمی کردیا تاہم اس کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
ایک فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے شمالی شہر توباس کے قریب ایک دوسرے حملہ آور کو تلاش کر کے زخمی کردیا لیکن وہ چوری کی کار میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے سے جاں بحق شخص کی لاش طوباس کے ایک ہسپتال میں پہنچی۔
اسرائیل نے 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے اور مشرقی یروشلم کو چھوڑ کر یہ علاقہ اب تقریباً 4لاکھ 90 ہزار اسرائیلیوں کا مسکن ہے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بنائی گئی ان بستیوں میں رہتے ہیں۔
ایم ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ طبی ماہرین نے چار اموات کی تصدیق کی ہے لیکن ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کا تعلق کس ملک ہے۔ایلی بستی کے اہلکاروں نے ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کا نام الیشا اینٹ مین بتایا۔
Only four? Too bad.
Four Israeli settlers killed in attack in the occupied West Bank https://t.co/ihB04AZ325 via @AJEnglish— david johnson (@millriv) June 21, 2023
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے اسرائیلی پولیس افسران کو جزوی طور پر ڈھکی ہوئی لاش کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا۔
گیس اسٹیشن کے ارد گرد کے علاقے اور ایک ملحقہ ریسٹورنٹ کو پولیس ٹیپ سے سیل کر دیا گیا۔
وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فورسز قاتلوں سے حساب کتاب برابر کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے ہم پر حملہ کیا ہے وہ یا تو قبر میں ہیں یا جیل میں، اور ایسا ہی یہاں بھی ہوگا۔
اسرائیلی آباد کار اور ایلی کی رہائشی ایلیانا پاسنٹین نے کہا کہ ہمیں ہر روز اپنی زندگیاں بلا خوف و خطر گزارنے کے قابل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہماری زمین ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم رہتے ہیں اور ہم مضبوط ہوں گے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے حملے کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں چھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے تھے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے منگل کی فائرنگ کو جنین اور دیگر جگہوں پر اسرائیلی قبضے میں انجام دیے جانے والے جرائم کا جواب قرار دیا۔
Watch: Extremist Israeli settlers attack the village of Lubban al-Gharbi in the central occupied West Bank, setting parked vehicles on fire and damaging shops, last night. pic.twitter.com/XTzQYSXHe0
— Quds News Network (@QudsNen) June 21, 2023