موقع پر پہنچے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ یہ سب مرد اور بالغ ہیں۔ آس پاس سے کوئی بھی ان کی شناخت کے لیے ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
میرٹھ کے لوہیا نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک گھر میں دھماکے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار دوران علاج دم توڑ گئے۔
موقع پر پہنچے ضلع مجسٹریٹ دیپک مینا نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ یہ سب مرد اور بالغ ہیں۔ آس پاس سے کوئی بھی ان کی شناخت کے لیے ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ لوگ فیکٹری کے مزدور تھے جو دھماکے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
انہوں نے بتایا کہ موقع سے صابن بنانے کا سامان اور صابن کا ذخیرہ ملا ہے جس سے لگتا ہے کہ یہاں صابن بنانے یا صابن کی پیکنگ وغیرہ کا کام کیا جاتا تھا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) روہت سنگھ سجوان نے بتایا کہ یہ واقعہ لوہیا نگر تھانہ علاقے کی ایک دو منزلہ عمارت میں پیش آیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس عمارت کے نیچے صابن بنانے کی فیکٹری تھی جس میں آج صبح دھماکہ ہوا اور پھر مکان کی چھت گر گئی۔ ان کے مطابق اس حادثے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ موقع سے صابن بنانے والا کیمیکل برآمد ہوا ہے۔