مظفر نگر : پولیس نے نقلی سی بی آئی افسر بن کر ایک ریسٹورینٹ مالک کو لوٹنے کے معاملے میں آج چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس شرون کمار نے کہا کہ کل شام گرفتار ان افراد کی شناخت شرون تیاگی، دیپک تیاگی، روند کمار اور دیپک ارورا کی شکل میں کردی گئی ہے۔ چاروں افراد ریسٹورینٹ مالک دھارا سنگھ سے پیسہ وصول کرنا چاہتے تھے۔ ان میں سے دوافراد ایل ایل بی اور ایم سی اے کی پڑھائی کررہے ہیں پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔