ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ ٹیم انڈیا اس دورے کی شروعات T20 سیریز سے کر رہی ہے۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اتوار (10 دسمبر) کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ اس سیریز کے ذریعے کئی ہندوستانی کھلاڑی اگلے سال ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں 4 کھلاڑیوں کے بارے میں جن پر سب کی نظریں مرکوز ہوں گی۔
رنکو سنگھ کو مستقبل کا فنشر سمجھا جا رہا ہے۔ رنکو نے کم عمر میں ہی فنشر کے طور پر اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ابھی سے ان کا موازنہ مہندر سنگھ دھونی سے کیا جا رہا ہے۔
رنکو اس کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں جس کام کو دھونی نے ٹیم انڈیا کے لئے کئی سالوں تک کیا۔ رنکو جس طرح چھٹے نمبر پر بلے بازی کر رہے ہیں اس سے ٹیم کو کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ (AP)
بائیں ہاتھ کے بلے باز رنکو سنگھ نے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ہوم ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اکیلے ہی ہندوستانی ٹیم کو 2 میچوں میں جیت دلائی تھی۔ رنکو سنگھ کے لئے جنوبی افریقہ کا دورہ اہم ہے۔ اس دورے پر انہیں ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اگر رنکو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہتے ہیں تو وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ (AP)
ہندوستانی ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 سے قبل 6 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے ہیں جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 اور افغانستان کے خلاف 3 میچز شامل ہیں۔
آئی پی ایل کے بعد رنکو سنگھ انٹرنیشنل اسٹیج پر اپنی بلے بازی سے مسلسل لیجنڈوں کو اپنا گرویدہ بنا رہے ہیں۔ رنکو کی بے خوف بلے بازی انہیں کافی فائدہ پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے گزشتہ آئی پی ایل سیزن میں کے کے آر کے لئے فنشر کا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا تھا۔ (AP)
ٹیم انڈیا کے نوجوان سلامی بلے باز یشسوی جیسوال کے لئے یہ سال بہت اچھا رہا ہے۔ جس طرح انہوں نے آئی پی ایل کے آخری سیزن میں راجستھان رائلز کے لیے رنز بنائے تھے، بین الاقوامی کرکٹ میں بھی وہی فارم دکھا رہے ہیں۔
یشسوی مستقبل میں تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا میں شامل ہو سکتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم انڈیا کو شاندار شروعات دلائی تھی۔ (AP)
یشسوی جیسوال نے آسٹریلیا کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 138 رنز بنائے تھے، جس میں ایک نصف سنچری بھی شامل تھی۔ یشسوی نے بہت چھوٹی عمر میں ہی غضب کے ٹیمپرامنٹ کا مظاہرہ کیا۔
اب بھی شک ہے کہ آیا روہت شرما اگلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلیں گے یا نہیں۔ یشسوی اپنی نڈر بلے بازی کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ دورہ جنوبی افریقہ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ورلڈ کپ ٹیم کیلئے اپنا دعویٰ مضبوط کرسکتے ہیں ۔ (Yashasvi/Insta)
بہار کے تیز گیند باز مکیش کمار مسلسل بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی چھاپ چھوڑ رہے ہیں۔ بنگال کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے مکیش نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں شاندار گیند بازی کی تھی۔ طویل عرصے کے بعد ہندوستان کو ایک بہترین تیز گیند باز مل رہا ہے جو اپنی درست لائن اور لینتھ کے لیے جانا جاتا ہے۔ (AP)
مکیش کمار جنوبی افریقہ کے دورے کے لئے منتخب ہونے والے ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں تینوں فارمیٹس، ٹی ٹوینٹی، ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ مکیش جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، مسلسل اچھی گیند بازی کر رہے ہیں اور طویل عرصے کے بعد ہندوستان کو جسپریت بمراہ اور محمد سراج کے ٹکر کا گیند باز ملتا دکھائی دے رہا ہے ۔ (Mukesh/Insta)