نئی دہلی‘ 15 مئی (یو این آئی) آندھرا پردیش کے چار طلبہ نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے مشترکہ داخلہ جاتی امتحان(جے ای ای)کے پارٹ ٹوپیپر میں صدفیصد مارکس لاکر ٹاپ کیا ہے۔
این ٹی اے کے ذریعہ منگل کی رات اعلان ان نتائج میں چار طلبہ نے مشترکہ طورپر ٹاپ کیا ہے جن میں جی این لکشمی نارائن‘ جی آر ریڈی‘ ایس آر ریڈی اور این رتن شامل ہیں۔
این ٹی اے کی طرف سے اس سال آٹھ جنوری اور سات اپریل کو بی ٹیک آرکیٹیکچر اور پلاننگ کے لئے منعقدہ امتحانات میں 61510طلبہ نے حصہ لیا تھا ان میں سے 27624 نے اپنی کارکردگی میں سدھار کرتے ہوئے ریزلٹ کو بہتر کیا ہے۔