گورکھپور: کرائم برانچ سرویلانس سیل چلواتال پولیس نے چار بین اضلاع لٹیروں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔۱۰؍جون کی رات کو شیر پور چمرہا فورلین کے پاس سے بدمعاش ایک پک اپ گاڑی کو لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،جنہیں فرٹیلائزرروڈ واقع وشوابھارتی اسکول کے پاس سے گرفتار کیا گیاہے،
ان کے پاس سے لوٹی گئی پک اپ گاڑی اور ایک عددموٹرسائیکل بھی بر آمد ہوئی ہے۔مذکورہ اطلاع ایس پی شمالی اروند کمار پانڈے اور ایس پی کرائم اشوک کمار ورمانے پولیس لائن میں منعقد صحافیوں سے بات چیت کے دوران دی۔ دونوں کپتانوںنے بتایاکہ یہ شرپسند لٹیرے شہر میں کرایہ کاکمر ہ لے کر رہتے تھے اور واردات کوانجا م دیتے تھے،ان کا اہم سرغنہ رادھے شیام عرف ماماولد گنیش سنگھ ساکن کنٹھی چھاپر تھانہ جٹہابازار ضلع کشی نگر کا رہنے والاہے۔یہ بدنام زمانہ ملزم چندن سنگھ کا حقیقی ماموں ہے جو ناجائز شراب کاکاروبار کرتاہے اور بہار لے جاکر شراب فروخت کرتاہے ، رادھے شیام کے کہنے پر شیوم جیسوال،رام رکشا یادو،امر کماررتناکرنے ۱۰؍جون کی رات کو موضع شیر پور چمرہا کے پاس فورلین سے پک اپ گاڑی کولوٹ کر واردات کو انجام دیاتھا۔