پوری دنیا میں آج عالمی یوم یوگ منایا جا رہاہے۔یہ چوتھا عالمی یوم یوگ ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی دہرادون میں یوم یوگ پروگرام میں شامل ہوئے۔یہاں انہوں نے عام لوگوں کے ساتھ یوگ کیا۔اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا ،”پوری دنیا نے یوگ کو گلے لگا لیا ہے اس کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے ۔یوگ دوس ایک بڑی تحریک بن گیا ہے”۔
یوم یوگ کو مسلم مذہبی رہنماؤں نے بھی اپنی حمایت دی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان سجاد نعمانی نے کہا مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھاجانا چاہئے اور جو اسے لیکر مسلمانوں کی سوچ پر شک کرتے ہیں انہیں سمجھنا چاہئے کہ دنیا کے بہت سے اسلامی ملکوں نے 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ منانے کی روایت کو اپنایا ہے۔
فاریسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ دہرادون سےکچھ اور تصویریں ۔۔۔پی ایم مودی یوم یوگ ر لگاتار لوگوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے۔