پیرس، 28 فروری (؛ فرانس کی وزارت خارجہ نے اتوار کو اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس کے لیے یوروپی یونین کی فضائی حدود بند ہونے کے فوراً بعد روس چھوڑ دیں۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا’’ روس اور یوروپ کے درمیان فضائی راستوں پر بڑھتی ہوئی پابندیوں کی وجہ سے، آپ (فرانسیسی شہریوں) کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روس میں کام کرنے والی ایئر لائنز کے ذریعے بلا تاخیر ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔”
وزارت کے مطابق یوروپی یونین کی جانب سے روس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد ایئر فرانس سمیت مختلف یوروپی کمپنیوں نے روس میں پروازیں روک دی ہیں۔
ساتھ ہی ایک اور نوٹس میں وزارت نے بیلاروس کو بھی فوری طور پر چھوڑنے کو کہا ہے۔
وزارت نے کہا ’’بیلاروس میں فرانسیسی شہریوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے سڑک کے ذریعے لتھوانیا، پولینڈ یا لاٹویا کے راستے ملک چھوڑ دیں۔”
یوروپی یونین کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اتوار کو اعلان کیا کہ یوکرین میں جمعرات کے اوائل میں روس کے “خصوصی فوجی آپریشن” کے جواب میں یوروپی یونین روسی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دے گی۔