فرانس کے اسکولوں میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق فرانس کے وزیرِ تعلیم گیبریل اٹل نے عبایا کو سیکولر قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزیر تعلیم گیبریل اٹل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ستمبر سے ملک بھر میں کلاسوں میں واپسی سے قبل اسکول کے سربراہوں کو قومی سطح پر واضح اصول دیں گے۔
فرانسیسی میڈیا کا بتانا ہے کہ فرانس میں عبایا پر پابندی سے مذہبی اور شہری آزادی پر بحث چھڑ گئی ہے۔