فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گستاخانہ خاکے بنانے والے میگزین ‘چارلی ہیبڈو’ کے سابقہ دفاتر کے قریب چاقو کے حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم جین کاسٹیکس کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پیرس پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور فرار ہوگئے تھے، بعد ازاں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔









