پیرس، 22 مارچ (یو این آئی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ایلیسی پیلس میں فرانسیسی سیاست دانوں سے میٹنگ میں کہا کہ یوکرین کا خاتمہ بہت جلد ہو سکتا ہے۔
میکرون نے یہ بیان یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ انتخابات کے بارے میں ہونے والی بات چیت کے تناظر میں دیا۔ پولیٹیکو نے میٹنگ کے ایک شرکا کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
فروری کے اواخر میں یوکرین پر پیرس کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس کے بعد فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ مغربی رہنماؤں نے یوکرین میں فوج بھیجنے کے امکان پر بات چیت کی تھی، اگرچہ کوئی اتفاق رائے نہیں ہو سکا لیکن کسی چیز کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ روڈوسلاؤ سکورسکی نے دس مارچ کو کہا تھا کہ ناٹو کے فوجی پہلے سے ہی یوکرین میں موجود ہیں، لیکن انہوں نے ان کی تعداد اور اصل ممالک کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔