بارہ بنکی : ضلع کے صفدر گنج تھانہ حلقہ کے تحت امبور گاؤں کے ایک نوجوان کو غیر ملک بھیجنے کے نام پر جعلساز نے ڈیڑھ لاکھ روپئے ٹھگ لئے۔ سعودی عرب نہ بھیجنے پر جب متاثرہ کی بیوی نے رقم واپس مانگی نے جعلساز کی بیوی اور لڑکیوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
منگل کے روز متاثرہ کی بیوی نے تحریر دے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
اس معاملے میں پولیس چھان بین میں سرگرم ہو گئی ہے۔تفصیل کے مطابق امور ساکن امریش سے ۲۰؍اگست ۲۰۱۹ میں ٹکیت نگر تھانہ حلقہ کے فتاپور کلاں گاؤں ساکن محمد مبارک علی ولد محمد رشید نے سعودی عرب بھیجنے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپئے نقد لیااور ستمبر ۲۰۱۹ میں چندی گڑھ لے جا کرایک پرائیویٹ کمپنی میںملازمت دلادی۔
ڈیڑھ ماہ تک کام کرنے کے بعد جب پیسہ نہیںملا تو وہ گھر واپس آگیا اور جب رقم کامطالبہ کرنے لگا تو سعودی عرب بھیجنے کا فریب دیتے ہوئے کہا کہ جلد ہی بھیج دیں گے۔
تین برس گزر جانے کے بعد بھی جب سعودی عرب نہیں بھیج پایا توامریش کی بیوی سترہ دسمبرکو مبارک کے گھر رقم مانگنے گئی۔
تو مبارک کی بیوی اوربیٹیوں نے رینو کو گھر کےاندرکھینچ لیا اور زبردست پٹائی کرتے ہوئےکہاکہ اگر پیسہ مانگا تو جان سے مار دیںگے۔ متاثرہ کی بیوی رینو نےپولیس کپتان سے ملاقات کرکے کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔