لکھنؤ:عام آدمی پارٹی(عاپ)لیڈر و دہلی کے نائب وزیر اعلی منش سسودیا نے آج یہاں اعلان کیا کہ اترپردیش میں ان کی پارٹی کی حکومت بننے پر دہلی کی طرح اترپردیش میں بھی 300یونٹ تک بجلی کے بل معاف کر دئیے جائیں گے.
مسٹر سسودیا نے جمعرات کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ آپ کی حکومت بننے پر24گھنٹوں کے اندر 300یونٹ تک گھریلی بجلی مفت کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کی عام عوام مہنگی بجلی سے پریشان ہیں اور دہلی کی طرح بجلی کے مہنگے بوجھ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
کسان بہت دکھی ہیں کیونکہ اس کے فصل کی قیمت تو یوگی حکومت نے نہیں بڑھائے الٹے بجلی بہت مہنگی کردیا۔