نئی دہلی، 21 مارچ ؛وک سبھا کے اسپیکر اوم برلا پیر کو ’پرسادم رتھ‘ کے نام سے ایک پہل شروع کریں گے۔ اس کے تحت دہلی کے چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اہل خانہ کو مفت کھانا فراہم کیا جائے گا۔
اتوار کو لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق برلا کی طرف سے بھیجے گئے رتھ دہلی کے چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اہل خانہ کو مفت کھانا فراہم کریں گے۔
‘پرسادم رتھ’ نام کی پہل یہاں اسپیکر کی رہائش گاہ سے شروع کی جائے گی۔ ان رتھوں میں کھانا پکانے اور گرم کرنے کی سہولتیں ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا’’وہ دہلی کے رام منوہر لوہیا ، صفدر جنگ ، لیڈی ہارڈنگ سمیت چھ اسپتالوں میں مریضوں کے اٹینڈنٹ کو گرم، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کریں گے۔”
لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق پرسادم رتھ کو خود برلا نے فراہم کیا ہے۔
یہ اقدام کھانے کے پیکٹوں کی خدمت کی جگہ لے گا جو اب تک “آو ساتھ چلے” تنظیم کی طرف سے چار اسپتالوں میں روزانہ 1,000 مریضوں کے اٹینڈنٹ کو فراہم کی جا رہی تھی، اور جلد ہی اسے دوسرے اسپتالوں تک پھیلا دیا جائے گا۔