لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنے مذہب کے مطابق عمل کی آزادی ہے لیکن مائیک کی آواز احاطے سے باہر نہیں آنی چاہئے اور بغیر اجازت کسی مذہبی جلوس کو نہیں نکالا جانا چاہئے.
یوگی نے یہاں اعلی سطحی ٹیم 9 کی میٹنگ میں کہا کہ اپنی مذہبی نظریہ کے مطابق ہرکسی کو عمل و عباد ت کی آزادی ہے پہلے کی اجازت سے ہی جہاں مائیک لگے ہیں.
وہاں مائیک کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ یقینی بنایا جائے کہ مائیک کی آواز اس حاطے سے باہر نہ جائے۔ دیگر لوگوں کو کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔ نئے مقامات پر نئے مائیک لگانے کی اجازت نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شوبھا یاترا یا مذہبی جلوس بغیر اجازت کے نہ نکالی جائے۔ اجازت دینے سے قبل آرگنائزر سے امن و امان کو قائم رکھنے کے ضمن میں حلف لیا جائے۔ کسی قسم کے ہتھیاروں کا مظاہرہ نہیں کیا جانا چاہئے۔ ماحول خراب ہوا تو ہر سطح پر جواب دہی طے کی جائے گی۔