سعودی ولی عہد محمد بن سلمان فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں کا استقبال کررہے ہیں
ریاض ؛ فرانس کے صدر عمانویل ماکروں 3روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں ان کا استقبال کیا۔ خصوصی ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ رابطہ کاری کی کوششوں، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات ہوئی۔
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کی ملاقات کے بعد سعودی عرب اور فرانس کی حکومتوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری کونسل کی تشکیل کے لیے ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط ہوئے۔ سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور فرانس کی جانب سے وزیر یورپ اور خارجہ امور جنا نویل بارو نے دستخط کیے۔