رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ، مختلف بازاروں میں پھلوں اور ہرے مصالحوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ریلیف تو نہ ملا لیکن مہنگی داموں اشیاء بازاروں میں دکھائی دینے لگیں۔رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدسہ میں گراں فروش ہوئے بے لگام، ماہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے عوام کی جیبوں سے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں۔









