ایک متوازن غذائی نظام کو اپنانا اور بالخصوص کھانے پینے میں صحت مند عادات کو اختیار کرنا یقینا مثالی وزن اور بہتر صحت برقرار رکھنے کے لیے نہایت مفید ہے۔ تاہم “صحت بخش” غذاؤں کو بھی اگر غلط وقت پر استعمال کیا جائے تو اس کے منفی اثرات سامنے آتے ہیں۔
صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” نے غذائی ماہرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مختلف نوعیت کی غذاؤں کو کھانے کے حوالے سے ان کے مناسب اوقات کا جاننا بے حد ضروری ہے۔ ماہرین نے 10 چیزوں کو ان کے صحیح وقت پر نہ کھانے سے خبردار کیا ہے۔