1- کیلا
کیلا “antacids” سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے یہ معدے کی جلن کے احساس میں کمی لاتا ہے۔ دن کے دوران کیلا کھانا نہایت مفید ہوتا ہے اور جسم کو سرگرم رہنے کے لیے مطلوب توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم رات کو کیلا کھانا کئی مسائل کا سبب بن سکتا ہے جن میں نزلہ اور کھانسی شامل ہیں۔ لہذا رات کے وقت کیلا کھانے سے گریز کرنا چاہیّے۔
2 – مکھن
دن کے اوقات میں مکھن کھانے سے ہاضمے میں آسانی ہوتی ہے اور معدے کی صحت اچھی رہتی ہے۔ تاہم رات کے وقت مکھن کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے ، معدے میں جلن محسوس ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل بھی سامنے آتے ہیں۔ علاوہ ازیں اس سے سانس لینے کے عمل پر بھی اثر پڑتا ہے اور نزلہ اور کھانسی بھی ہو سکتی ہے۔
3 – سبز چائے
سبز چائے کا فوائد سے بھرپور ہونا سب کے سامنے ہے۔ تاہم اگر سبز چائے کو صبح میں خالی معدے کے ساتھ پیا جائے تو اس کے نتیجے میں جلن اور خشکی محسوس ہوتی ہے۔ لہذا بہتر ہے کہ اسے بھرے پیٹ پر دن کے بقیہ اوقات میں استعمال کیا جائے۔