4 – چاول
غذائی ماہرین کے مطابق جہاں تک ممکن ہو رات کے وقت چاول کھانے سے گریز کریں۔ رات کے وقت چاول کھانے سے پیٹ میں اُپھار محسوس ہوتا ہے اور نیند میں خلل بھی پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ رات میں چاول کھانا موٹاپے کا سبب بنتا ہے کیوں کہ اس کو ہضم ہونے میں زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔
5 – دودھ
دودھ کے بے شمار فائدے ہیں تاہم دن کے وقت دودھ پینے سے عموما سستی پیدا ہوتی ہے اس لیے کہ یہ ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیتا ہے۔ البتہ رات کے وقت ایک گلاس دودھ پینے سے جسم کو آرام ملتا ہے۔
6 – سیب
جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ سیب بہت سے فوائد اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ شام کے وقت سیب کھانے سے معدے میں جلن کا احساس ہوتا ہے اس لیے کہ یہ معدے میں تیزابیت کی سطح کو بڑھا دیتا ہے۔ تاہم دن کے وقت سیب کھانے سے آنتوں کی کارکردگی اچھی ہو جاتی ہے۔