7 – گہری بھوری چاکلیٹ
گہری بھوری چاکلیٹ ایسے عناصر سے بھرپور ہوتی ہے جو جسمانی صحت کو تقویت دیتے ہیں اور امراض قلب سے متاثر ہونے کے مواقع کم کرتے ہیں۔ تاہم رات کے وقت گہرے بھوری چاکلیٹ کھانے سے صورت حال بالکل برعکس ہو جاتی ہے۔
اس وقت میں یہ برے موڈ کا باعث اور فشار خون کم کرنے کا ذریعہ بن جاتی ہے کیوں کہ اس میں شکر کی مقدار کم اور کوکو کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔
8 – کافی
بہت سے لوگ جاگنے میں مدد حاصل کرنے کے لیے شام کے وقت کافی پینے کا سہارا لیتے ہیں۔ بالخصوص وہ لوگ جو رات کی شفٹوں میں کام کرتے ہیں۔ تاہم یاد رکھیے کہ غذائی ماہرین کے مطابق یہ انتہائی خراب عادت ہے۔شام کے وقت کافی پینے سے ہاضمے میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کیفین پر مشتمل ہونے کے سبب یہ بے خوابی کا باعث بھی بنتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ کافی کا استعمال دن کے اوقات میں کیا جائے۔
9 – مُسمّی کا جُوس
مُسمّی کا جوس وٹامن”C” سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس کو دن کے وقت پینے سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور چستی کا احساس ہوتا ہے۔ تاہم فولک ایسڈ اور وٹامن “D” سے بھرپور ہونے کے سبب رات کے وقت اس کو پینے سے معدے میں تیزابیت کا تناسب بڑھ جاتا ہے جس کے نتیجے میں معدے میں جلن ہوتی ہے۔