یورپ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ساتھ ہی اٹلی میں ریسٹورنٹس اور گرجا گھر بھی کھول دیے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد جہاں 47 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے وہیں چند حصوں میں حکومتیں بڑے معاشی نقصانات کو کم کرنے کے لیے پابندیوں میں نرمی لارہی ہیں۔









