لکھنؤ: ٹھاکر گنج واقع بھوہر ریلوے اوور برج پر اتوار کی دوپہر چلتی ہوئی کار میںاچانک آگ لگ گئی۔ کار سوار دو لوگوں نے کسی طرح کود کر اپنی جان بچائی۔
اطلاع پر پہنچے فائر بریگیڈ ملازمین نے جب تک آگ پر قابو پایا تب تک کار پوری طرح سےجل چکی تھی۔
پارا باشندہ محمد وسیم بیکری کا کاروبار کرتے ہیں۔ اتوار کی دوپہر وہ اپنے دوست لیاقت علی کے ساتھ سینٹرو کار سے دوبگا سے بدھیشور کی طرف جارہےتھے۔
بھوہر پل پر اچانک کار رک گئی وسیم نے بونٹ کھول کر دیکھا تو انجن میںآگ کی لپٹیں نکل رہی تھیں۔ انہوں نے لیاقت کو بھی نیچے اتارا تب تک پوری کار آگ کی زد میں آگئی۔ اطلاع کے بعد چوک فائر اسٹیشن سے فائربریگیڈ کی ایک گاڑی پہنچی اور آگ پرقابو پایا۔
آگ لگنے کے سبب کار پوری طرح جل گئی۔ وسیم نے بتایاکہ کار میں سی این جی کٹ لگی تھی شک ہے کہ وائرنگ شارٹ ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔
بھونسے کے ڈھیر میں لگی بھیانک آگ
نگوہاں کے ادھیا گاؤں میں رہنےو الے کسان رادھے شیام دکشت کے کھیت میں لگے بھونسے کے ڈھیر میںاتوار کی دوپہر اچانک آگ لگ گئی۔
واردات میں کسان کا ڈیڑھ بیگھہ میں پھیلابھونسا جل کر راکھ ہوگیا۔ کسان نے شک ظاہر کیاہے کہ ادھرسے گزررہے کسی شرارتی عناصر نے جلتی بیڑی پی کر پھینک دی جس کی وجہ سے یہ واردات ہوگئی۔
اُدھر کسان رادھے شیام کا کہنا ہےکہ اس نے آگ لگنے کی اطلاع دینے کےلئے فائربریگیڈ کے کنٹرول روم پر فون ملایا لیکن فون نہیں ملا آخر کار وہاں موجود لوگوںنے نجی وسائل کی مدد سے بڑی مشقت کےبعد آگ پر قابو پایا۔
محکمہ جنگلات کے جنگل میں لگی آگ
سروجنی نگر فائر اسٹیشن نے اتوار کی صبح قریب 34:11بجے آلوک یادو نے فون کرکے بتایاکہ قاسم کھیڑا پرینی بجنور محکمہ جنگلات میںآگ لگ گئی ہے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی فوراً چیف فائربریگیڈ افسر کی ہدایت پر فائر اسٹیشن سروجنی نگر انچارج سمت پرساد سنگھ ایک فائر ٹینڈر 5725 کے ساتھ موقع پر پہنچے وہاں آکر دیکھا تو آگ جنگل میں لگی تھی۔
فائر سروس یونٹ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے آگ کو کچھ ہی وقت میں مکمل طور سے بجھادیا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوسکا۔