چینی ٹائیکون اور ویڈیو گیم ‘گیم آف تھرونز’ کے بانی لِنکی ہلاک ہوگئے اور شنگھائی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کی موت زہر خورانی سے ہوئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے ‘بی بی سی’ کی رپورٹ کے مطابق وہ کرسمس کے دن (25 دسمبر کو) پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے تھے۔
39 سالہ لنکی، گیمز ڈیولپر یوزو کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو تھے، وہ اپنے گیم ‘گیم آف تھرونز؛ ونٹر از کمنگ’ کی وجہ سے مقبول تھے۔ شنگھائی پولیس کے بیان میں ان کے ایک ساتھی جس کی شناخت صرف اس کے سرنیم ژو سے بتائی گئی ہے کو مشتبہ شخص قرار دیا گیا ہے۔









