نئی دہلی : صدر رام ناتھ کووند نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی لاکر دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرنے والا ہے۔
مسٹر کووند نے مہاتما گاندھی کی 151 ویں برسی کے موقع پر بابائے قوم کو یاد کیا اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہر سال 2 اکتوبر کو گاندھی جی کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں یاد کیا جاتا ہے۔
وہ ساری انسانیت کے لئے تحریک کا وسیلہ ہیں۔ ان کی لافانی حیثیت معاشرے کے کمزور ترین افراد کو تقویت اور طاقت فراہم کرنے والی ہے۔
صدر نے بتایا کہ “مہاتما گاندھی کی سچائی ، عدم تشدد اور محبت کا پیغام معاشرے میں ہم آہنگی لاکر دنیا کی فلاح و بہبود کی راہ ہموار کرنے والاہے۔” ان کی زندگی کی معنویت کل بھی تھی اور آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گی۔‘‘
مسٹر کووند نے بتایا کہ “اب یہ خیال کیا جاتا ہے کہ گاندھی جی کے تجویز کردہ خیر سگالی اور رواداری کے راستے سے ہی سب سے بڑے مسئلے کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے۔ گاندھی جی کی اپنی زندگی اس راہ پر چلنے کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے ہمیں سکھایا کہ برے چاہنے والوں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کرنا چاہئے اور سب کے ساتھ محبت ، رحم دلی اور عفو ودرگذر کرنا چاہئے۔ ہمارے خیالات، الفاظ اور اعمال میں یکسانیت ہونی چاہئے۔