نئی دہلی ، 13 فروری ( یواین آئی) سپریم کورٹ نے دہلی یونیورسٹی کے گارگي کالج میں طالبات سے دست درازی کے معاملے کے تعلق سے جمعرات کے روز آئے عرضی گزار کو دہلی ہائی کورٹ جانے کا مشورہ دیا ۔عرضی گزار وکیل منوہر لال شرما نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ كانت کی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور فوری طور پر سماعت کی درخواست کی ۔
جسٹس بوبڈے نے مسٹر شرما کو کہا کہ وہ اپنی عرضی لے کر دہلی ہائی کورٹ جائیں ۔ مسٹر شرما نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے معاملے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی ہدایت دینے کے لئے عدالت سے درخواست کی تھی ۔
Our principal saying things like "itna unsafe feel hota hai toh mat aaya karo" is exactly how you normalise sexual harrasment and toxic masculinity. This is not how you "empower" a college with all women. Please just fucking resign. #GargiCollege
— Nishtha (@Nishtha54055655) February 9, 2020
عرضی میں کہا گیا تھا کہ کالج میں سالانہ تقریب کے دوران ادھیڑ عمر کے لوگوں نے گھس کر کئی گھنٹوں تک طالبات سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی، جبکہ نہ تو کالج انتظامیہ نہ ہی وہاں تعینات پولیس افسران نے ان شرپسند وں کے خلاف کوئی کارروائی کی۔درخواست گزار نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کرائے جانے، تمام ویڈیو فوٹیج اور کالج اور باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ضبط کرنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی تھی۔
Isn't @AmitShah responsible for law and order in Delhi?
A group of BJP/Sanghi men from a pro-CAA rally barged into Delhi's Gargi college when their fest was happening, molested girls & masturbated at them
I bet that there won't be a single arrest madehttps://t.co/hBy2YT7ZPe
— Srivatsa (@srivatsayb) February 9, 2020