سری نگر،18 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں اتوار کے روز جنگجوؤں کے حملے میں جان بحق ہونے والے سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی میت پر پیر کی صبح یہاں ہمہامہ میں پھول مالائیں چڑھا کر انہیں شاندار خراج پیش کیا گیا۔









