نئی دہلی،یکم ستمبر ( یواین آئی) تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اتوار سے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 15.50 روپے بڑھا دی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن(آئی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر 590 روپے میں ملےگا۔









