چین کے شمال مغربی شہر ین چوان کے ایک ریستوران میں گیس لیکج کی وجہ سے ہونے والے دھماکے سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔سرکاری میڈیا کے مطابق تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی چھٹی کے موقع پر ہوا ہے لوگوں نے چھٹی سے لطف اندوز ہونے کے لئے مختلف ریستوراں میں جا کر دوستوں کے ساتھ مل کر کھانا کھا رہے تھے۔
سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹر ز آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں اور مسلسل دھواں نکلنے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ھ رہا ہے ،دھماکے کی وجہ سے ریستوران کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے ریسکیو آپریشن میں کافی مشکلات ہو رہی ہیں ۔
China’s state newsagency, @XHNews, has a strange music choice in its report of a tragic restaurant fire in Ningxia that killed 31 people pic.twitter.com/odVfXldfyY
— 杨涵 Han Yang (@polijunkie_aus) June 22, 2023
سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے علاقائی کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے دھماکے کے بارے میں کہا کہ “لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس کے اخراج کی وجہ سے باربی کیو ریسٹورنٹ کے آپریشن کے دوران دھماکہ ہوا۔”
13 killed in Ningxia, #China after gas explosion in a barbecue restaurant. Fire took place yesternight which followed by rescue operation which lasted until 4am in Thursday morning #NingxiaFire pic.twitter.com/K8BThF4ZRN
— Journou (@Journo0) June 22, 2023