سرسا ، 24 جون (یو این آئی) ہریانہ کے ضلع سرسا کے ڈبولی سب ڈویژن سول اسپتال میں ایک پرائیوٹ کمپنی کے اشتراک سے نصب کئے گئے آکسیجن پلانٹ کی گیس کا سیمپل فیل ہو گیا ۔
اس کا انکشاف گوروگرام کی لیب رپورٹ میں ہوا ہے۔
اس پلانٹ میں پیدا ہونے والی آکسیجن گیس کی براہ راست سلائی پائپ لائن سے مریضوں کے بیڈ پر دی جانی تھی ، لیکن کووڈ متاثرہ مریضوں کی تعداد کم ہونے سے گیس استعمال نہیں ہوسکی ۔