بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کروز شِپ منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گوری خان نے فیشن ڈیزائنر جوڑی کے ساتھ اپنے تعاون کا اعلان کیا اور ایک ویڈیو شیئر کی۔
اس کلپ کا آغاز ان کی ملاقاتوں کی جھلکیوں سے ہوا اور پھر حیدرآباد میں فالگنی اور شین کے نئے اسٹور پر ایک نظر ڈالی جسے گوری خان نے ڈیزائن کیا تھا۔گوری خان کی یہ پوسٹ دیکھ کر کنگ خان اور گوری کے مداح بےحد خوش ہورہے ہیں۔
https://www.instagram.com/reel/CXgV8UDocb3/?utm_source=ig_embed&ig_rid=54fa8c54-2671-41ae-9398-f5bb69cf5b2a