انڈیا کے مشہور صنعتکار اور ایشیا کے امیر ترین شخص گوتم اڈانی گذشتہ کچھ دنوں سے مسلسل خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ حال ہی میں امریکی فرم ہنڈن برگ کی اڈانی کی کاروباری سلطنت سے متعلق سامنے آنے والی ایک رپورٹ ہے جس میں ان پر ‘کارپوریٹ دنیا کا سب سے بڑا فراڈ’ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔









