مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے رام مندر کے معاملہ پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے مسلم برادری سے کہا کہ وہ اجودھیا، کاشی اور متھرا میں مندر تعمیر میں مدد کریں۔ اب ملک کے ہندووں کا صبر ختم ہو رہا ہے۔ ایسا نہیں ہونے پر ملک کے 100 کروڑ ہندو اپنے -اپنے ایمان کے لئے گرو گوبند سنگھ کی طرح بدلہ لینے پر مجبور ہو جائےگا۔ گری راج نے گیا میں چل رہے سنت سمیلن میں یہ بیان دیا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ سنت سماج کو ایک ساتھ ہو کرہندو کمیونٹی کو بیدار کرنا چاہئے۔ اگر ملک کے 100 کروڑ ہندو بیدار ہو گئے تو اجودھیا، کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنانے کے لئے کسی عدالت اور سرکار کی ضورت نہیں پڑےگی۔
انہوں نے مسلم سماج کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اجودھیا، کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر کی تعمیر کرانے میں آگے بڑھ کر مدد کریں۔ ایسا نہیں ہونے پر ملک کا 100 کروڑ ہندو اپنے ایمان کے لئے گرو گوبند سنگھ کی طرح بدلہ لینے پر مجبور ہو جائےگا۔