غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے زیر کنٹرول وزارت داخلہ نے کہا کہ حملے نے یونانی آرتھوڈوکس سینٹ پورفیریئس چرچ کے احاطے میں بڑی تعداد میں افراد مارے گئے ہیں، جہاں پر بے گھر افراد پناہ لی ہوئی تھی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بظاہر اس حملے کا مقصد عبادت گاہ کے قریب ایک ہدف کو نشانہ بنانا تھا۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ وہ مبینہ حملے کی جانچ کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے کہا کہ حملے سے چرچ کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا اور ایک ملحقہ عمارت گر گئی، متعدد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔