غزہ میں وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر تینتیس ہو گئی ہے۔ غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک تینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غزہ کے جنوب مشرق میں واقع الزیتون نامی علاقے میں صلاح الدین مسجد کے احاطے میں صیہونی بمباری میں تین افراد شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔









