جے پور : راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ رنتھمبور ٹائیگر ریزرو کی طرز پر سرسکا ٹائیگر پروجیکٹ کے لیے ایک ماسٹر پلان تیار کرے۔
مسٹر گہلوت پیر کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر رنتھمبور، سرسکا اور مکندرا ٹائیگر پروجیکٹوں کے انتظام اور شیروں کے تحفظ کے سلسلے میں منعقد ایک اہم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے شیروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔