بغداد، 3 جنوری (اسپوتنک) عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات افراد شہید ہوئے
امریکہ سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کئے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔
واشنگٹن، 3 جنوری (یو این آئی) امریکی وزارت دفاع ’پنٹاگن‘ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی مسلح افواج نے بغداد میں جمعہ کو ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کور کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حملے کیے گئے تھے۔
GENERAL SULEMANI got MARTYRED few hours ago in ZIONIST AIR STRIKE at Baghdad Airport,
INA LILAH HAY WA INA ILAHAY RAJEEON😢😞
He was Leader and the Chief Architect of the FORCES that defeated ISIS ( U.S's illegitimate Child ) primarily in IRAQ.#Soleimani pic.twitter.com/UrqLgrWFFZ
— jarrie (@Jarrie_just) January 3, 2020
پنٹاگن نے کہا کہ امریکی فوج نے صدر کی ہدایت پر ایرانی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کر کے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے۔ امریکہ نے قدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے‘‘۔
پنٹاگون نے کہا کہ سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے عراق میں اتحاد کے ٹھکانوں پر گزشتہ چند ماہ میں کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کو ہوا حملہ بھی شامل تھا۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جنرل سلیمانی نے اس ہفتے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔
I never thought #sTrumpet would be so bloody stupid as to greenlight assassination of Iran's General Solemani.
Same as Iran assassinating Head of American Joint Chiefs of Staff.
Persian Gulf will close & Oil will disappear from World Markets.
This is Warhttps://t.co/zphv6k0CBM— Gregory (@Rasputinish) January 3, 2020