نئی دہلی،29جنوری(یواین آئی)سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈس کے جسد خاکی کی آخری رسومات پہلے ہندو رسم و رواج سے ادا کی جائیں گی اور بعد میں ان کی استھیوں کو دفن کیا جائےگا۔
سماجی کارکن اور سمتا پارٹی کے سابق صدر جیا جیٹلی نے منگل کو بتایا کہ پہلے فرنانڈس نے ہندو رسم رواج کے مطابق آخری رسومات کی خواہش ظاہر کی تھی اور زندگی کے آخری دنوں میں انہوں نے دفنانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ جیٹلی نے کہا کہ ان کی خواہش کو احترام دیتے ہوئے پہلے ان کی لاش کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی اور بعد میں استھیوں کو دفنایا جائےگا۔ایسا کرنے سے ان کی دونوں خواہشوں کو پورا کیا جاسکے گا۔
فرنانڈس کا منگل کی صبح انتقال ہوگیا تھا۔وہ 88برس کے تھے۔
اس سے پہلےجیا جیٹلی نے بتایا تھا کہ فرنانڈس کی آخری رسومات ان کے بیٹے کے آنے بعد بدھ کو ادا کی جائیں گی۔انہوں نے کہا،’’ فرنانڈس کے بیٹے امریکہ میں رہتے ہیں۔ہم ان کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔‘‘