منیپولیس: منیسوٹا ایک جج نے 46 سالہ افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں سابق پولیس افسر ڈیرک چوون کو 22 سال 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سابق پولیس افسر ڈیرک چوون کو گزشتہ برس مئی میں جارج فلائیڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ‘سیاہ فام افراد کے خلاف پولیس گردی’ کے خلاف عالمی مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔









