واشنگٹن، 15 نومبر (اسپوتنک) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روکا جاا چاہیے کیونکہ ان پر ملان دستخط نہیں دکھائے گئے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا ’’مشی گن، پنسلوانیہ، جارجیا اور دیگر میں ووٹوں میں جعلسازی کے کافی شواہد ہیں۔ ثبوت ملے ہیں کہ ہمارے ری پبلکن پول پر نظر رکھنے والے اور مشاہدین کو گنتی کے کمروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی جو کہ غیر آئینی ہے‘‘۔
ایک دیگر ٹوئٹ میں مسٹر ٹرمپ نے کہا ’’جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی وقت کی بربادی ہے۔وہ ملان دستخط نہیں دکھا رہےہیں۔ جبب تک اجازت نہیں دی جاتی، دوبارہ گنتی کو روکا جانا چاہیے‘‘۔
مسٹر ٹرمپ نے پنسلوانیہ، جارجیا، ایریزونا، نیوادا اور مشن گن سمیت کئی صوبوں میں ووٹنگ کی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں کئی مقدمات درج کرائے ہیں۔