اسرائیل فلسطین کشیدگی کے خاتمے کے لیے جرمن وزیر خا رجہ Heiko Maas آج اسرائیل جائیں گے۔ وہ فلسطینی وزیر اعظم سے ملنے راملہ بھی جائیں گے۔
دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے لندن میں ملاقات کی، جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں مظلوم فلسطینیوں کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ ترکی سے نیویارک پہنچ گئے ہیں، تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔