جرمنی کے رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران یہ شرح 0,9 تھی جبکہ پیر کے روز یہ معمولی اضافے کے ساتھ 1,0 ہو گئی جس کا مطلب ہے کہ اب کورونا سے متاثرہ ہر ایک شخص آگے ایک شخص تک یہ بیماری منتقل کر رہا ہے۔
مارچ کے ابتدائی دنوں میں یہ شرح تین تھی جس میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔ جرمنی میں ابھی تک ایک لاکھ چودہ ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تقریبا ایک لاکھ اٹھاون ہزار ہے۔