برلن: جرمنی کا ہوائی اڈا سیکورٹی عملے کی ہڑتا ل کے باعث سنسان پڑا ہے۔برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے 8ہوائی اڈوں پر سیکورٹی عملے کی ہڑتال کے سبب معمول کی کارکردگی میں خلل دیکھنے میں آیا جبکہ سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
متاثرہ ہوائی اڈوں میں جرمنی کا مصروف ترین فرینکفرٹ ایئر پورٹ، برلن، بریمن، ہیمبرگ، ہینور، اشٹٹ گارٹ، ڈسلڈورف اور کولون بون ایئر پورٹ شامل ہیں۔ کارکنوں کی ٹریڈ یونین کے مطابق یہ ہڑتال تنخواہوں میں اضافے کے لیے کی جا رہی ہے۔