برلن ؛جرمنی میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے زیادہ تر صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر رہا۔ 16میں سے 7صوبوں میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آندھی کے ساتھ نصف گھنٹے تک 152 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں۔









