جرمنی کی حکومت کے ایک سینئر عہدے دار نے پیر کے روز بتایا ہے کہ برلن نے ایرانی فضائی کمپنی “Mahan Air” کا جرمنی میں آپریشن پرمٹ منسوخ کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ عہدے دار کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق سکیورٹی وجوہات سے ہے اور شبہ ہے کہ کمپنی کو عسکری مقاصد کے واسطے استعمال میں لایا جا رہا ہے۔