غازی آباد: تھانہ کے لونی بارڈر علاقے میں اتوار کو علی الصبح چار مسلح بدمعاش لوٹ کے بعد عورت کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔ ایس ایس پی کلاندھی نیتھانی موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کی۔ نیتھانی نے بتایا کہ واردات کی جانچ کے لئے ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔
ہر موڑ پر تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد ہی واقعہ کا انکشاف ہو جائے گا۔لونی بارڈر تھانہ علاقہ کے بہٹا حاجی پور میواتی چوک کے قریب کالونی میں آصف اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں۔ ہفتہ کی رات میں آصف کا ایک بیٹا اور سالا گھر کے اوپری منزل پر بنے ایک کمرے میں سو رہے تھے۔ آصف اور ان کی بیوی اور ایک بیٹا نیچے درمیانی منزل میں سوئے ہوئے تھے۔
آصف نے بتایا کہ اتوار کو علی الصبح مسلح چار بدمعاش ان کے گھر میں گھس آئے۔ ایک کمرے کے دروازے پر کھڑا ہو گیا جبکہ تین بدمعاش گھر کے اندر گھس گئے۔ بدمعاشوں نے گھر میں سو رہے تمام لوگوں کو ہتھیاروں کے بل پر یرغمال بنا کر کئی گھنٹے لوٹ مار کی۔
آصف کی بیوی ثمرین نے مخالفت کی تو بدمعاشوں نے گلا گھونٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔آصف نے بتایا کہ ایک بد معاش بار بار گھر میں پانچ لاکھ روپے رکھے ہونے اور اس نکال دینے کی بات کہہ رہا تھا۔ آصف نے بتایا کہ ان کے گھر پر پانچ لاکھ روپے نہیں تھے لیکن ان کی الماری میں رکھے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے اور زیورات لے کر بدمعاش ہتھیار لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔
اس نے بتایا کہ ایک بد معاش ہریانوی زبان بول رہا تھا جبکہ باقی مقامی زبان میں بات کر رہے تھے۔ آصف نے بتایا کہ بدمعاشوں کے جانے کے بعد انہوں نے شور مچا کر پڑوسی کو بلوایا تو سب کے ہاتھ پاؤں کھولے گئے۔ اس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی اور وہ اپنی بیوی کو اسپتال لے گئے جہاں پر اس کی بیوی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔