واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بٹ کوئن والا دیو قامت سنہری مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 12 فٹ بلند سنہری مجسمہ کیپٹل ہل کے باہر نصب کردیا گیا، جس میں وہ بٹ کوائن تھامے ہوئے ہیں۔
یہ واضح رہے کہ مذکورہ دلچسپ دیو قامت مجسمہ عوام کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور ساتھ ہی تنازع کا باعث بھی بن چکاہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مندرجہ بالا مجسمے کو کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاروں کی جانب
سے فنڈنگ ہوئی ہے۔ اس حوالے سے دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اقدام فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے اعلان کے موقع پر سامنے آیا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ فن پارہ ڈیجیٹل کرنسی کے مستقبل، مالیاتی پالیسی اور وفاقی حکومت کے کردار پر بحث کو جنم دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔